پاک سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز: پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

October 5, 2019 11:34 am

جدت ویب ڈیسک: لاہور : پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوینٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوینٹی 7 اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 9 اکتوبر کو ہوگا۔  کراچی کے بعد لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی، اس بار بھی شاہین پلٹ کر وار کرنے کیلئے تیار ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں میچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سیریز کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سمیت تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سنٹرز قائم کر دیئے۔
یہ ڈیسک سیریز کے موقعوں پر شائقین کو نہ صرف ضروری رہنمائی فراہم کریں گے بلکہ گم ہونے اور ملنے والی اشیاء کے بارے میں بھی معلومات دیں گے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم اس وقت رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار ہے، پاکستانی اسکواڈ میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی شمولیت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں سمجھ رہے ،ٹی 20میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی جیت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔ ٹی 20میں ٹاس بہت اہمیت کاحامل ہوتا ہے

متعلقہ خبریں