افغانستان: امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ

September 11, 2019 5:29 pm

کابل: جدت ویب ڈیسک ::نائن الیون کی 18 ویں برسی پر افغانستان میں امریکی سفارتے خانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سفارت خانے کےکمپاونڈ پر جب راکٹ گرا اس وقت 18 برس قبل امریکہ میں ہونے والے حملے کی یاد میں تقریب جاری تھی۔
افغانستان میں موجود نیٹو نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سفارتخانے پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا ہے جب ایک روز قبل ہی طالبان نے امریکہ کو دھمکی دی تھی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ اس کے لیے پچھتاوے کا سبب بنے گا۔
افغان امن کے لیے جاری مذاکرات معطل ہونے کے بعد عسکری جنگجووں کا یہ کابل پر پہلا بڑا حملہ تھا۔
مذاکرات معطل ہونے کے بعد دونوں جانب شدید حملے جاری ہیں اور تخار صوبے کے تین اضلاع پر طالبان کے قبضے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں