چار میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

September 11, 2019 5:17 pm

جدت ویب ڈیسک ::پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں سامنے آئی ہیں،ترقی پانے والوں میں میجرجنرل محمدعامر ، میجر جنرل محمدچراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اورمیجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔ 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل محمد عامر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ میجر جنرل محمد چراغ حیدر بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاءکو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں