جس کو وزیراعلیٰ پنجاب پسند نہیں وہ تحریک انصاف چھوڑ دے۔ ترجمان ڈاکٹر شہباز گل

September 11, 2019 5:05 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :: وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ جس کو وزیراعلی پنجاب پسند نہیں وہ تحریک انصاف چھوڑ دے، عثمان بزدار کو وزیراعظم نے عہدہ دیا ہے اور وہ اس پر قائم رہینگے۔
شہباز گل نے کہا کہ اداروں کا کلچر تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے ، پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، تشدداور ٹارچر سیل بنانے کیلئے نہیں ہے۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شہباز گل نے محکمہ پولیس میں مختلف اصلاحات کے اعلان کے ساتھ ساتھ سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہر تھانے میں ایک پی آر او تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو عوام کے مسائل سنے گااوراس کا حکومت سے بھی براہ راست رابطہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز کے قریب شکایات باکس نصب کریں گے جن کی چابی آر پی او اور ڈی پی او کے پاس ہو گی، ہر ڈی پی او اور ڈی ایس پی اپنے حلقے میں ٹارچر سیل نہ ہونے سے متعلق حلف نامہ جمع کرانے کا پابند ہوگا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام ٹارچر سیل قائم کرنا نہیں ہے، وزیراعلی نے کسی بھی واقعہ کے لیے بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ بورڈ میں مختلف شعبوں کے لوگ شامل ہوں گے۔
ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سابق حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن نے خود کرایا اور پھر ذمہ داری پولیس پر ڈال دی۔

Police Reforms in Punjab | CM Punjab Spokesperson Shahbaz Gill Press Conference 11 Sep 2019

Posted by ‎وقاص امجد‎ on Wednesday, September 11, 2019

متعلقہ خبریں