مقبوضہ کشمیرپر50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کیلئے آئینہ ہے،فردوس عاشق اعوان

September 11, 2019 2:39 pm

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک ::معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50 سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارتی غرور و تکبر خاک میں مل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے، بھارت اس اعلامیہ میں انسانیت کیخلاف اپنے جرائم دیکھ سکتا۔
جینیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہونا حوصلہ افزا ہے، بھارت سے انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ باعث حوصلہ ہے۔
عالمی برادری کا کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اوربھارت سے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ مظلوموں کے لئے باعث حوصلہ ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جنیوا اعلامیہ وزیراعظم کی عالمی ضمیر جگانے کی کاوشوں کی کامیابی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دنیا بھارتی جبر،طاقت کےبہیمانہ استعمال کیخلاف یک زبان ہے، بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔۔یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی ہماری مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے۔ بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں