پاکستان کا ایل او سی کی نگرانی کرنے والے یو این مشن کومضبوط کرنے کا مطالبہ

September 11, 2019 2:17 pm

نیویارک۔ جدت ویب ڈیسک ::: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے بعد بڑھتی بھارتی اشتعال انگیزی میں یواین ایم او جی آئی پی کا کردار مزید اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز کی کارکردگی پرمباحثے میں ایل او سی کی نگرانی کرنے والے یو این مشن کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ یواین ایم او جی آئی پی کو ایل او سی کی بھارتی خلاف ورز ی کی سخت نگرانی کرنی چاہیے، 5 اگست کے بعد بڑھتی بھارتی اشتعال انگیزی میں یواین ایم او جی آئی پی کا کردار مزید اہم ہے۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ یواین ایم او جی آئی پی کی رپورٹنگ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں