وزیرعظم عمران خان کا 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

September 11, 2019 12:08 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ::: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کروں گا جس میں دنیا کو بتاؤں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو بتاؤں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ ہے، کشمیروں کو یقین دلاؤں گا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں