امریکی صدر ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

Donald Trump America
September 8, 2019 5:08 pm

واشنگٹن: جدت ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماو¿ں اورافغان صدر کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جب کہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماو¿ں کیساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں، انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے غلط بیعانہ بنانے کیلیے طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارا ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں