کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ۔۔علم تاروں میں الجھنے سے پیش آیا.

September 7, 2019 6:44 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے.
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کےعلاقے بھٹائی آباد میں ایک ہول ناک حادثے میں تین افراد کرنٹ لگنے سے جھلس گئے.عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تینوں افراد علم لے کر جا رہے تھے، جب کہ علم تاروں میں الجھنے سے پیش آیا.دو افراد کرنٹ کی شدت سے موقع ہی پر زندگی کی بازی ہار گئے، ایک شخص کوتشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا.
نمائندہ خصوصی کے مطابق گلستان جوہر واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں.

متعلقہ خبریں