گگلی ماسٹر عبدالقادر انتقال کرگئے

September 7, 2019 11:51 am

لاہور: جدت ویب ڈیسک :: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نامور گلگی ماسٹر عبدالقادرآج لاہو رمیں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر کے مطابق اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ عبدالقادر نے 1977 میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈبیو کیا تھا۔
مایہ ناز لیگ اسپنر نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں مجموعی طور پر 368 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
انہوں نے پہلا ٹیسٹ 1977میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983میں کھیلا۔
عبدالقادر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہے انہوں نے ایک عرصہ کرکٹ میچوں کے لئے کمینٹری بھی کی ۔
عبد القادر کراچی میں 15 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے تھے ۔
عبدالقار نے 6بچوں اور بیوی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ عبدالقادر کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ مرحوم معروف کرکٹر عمر اکمل کے سسر تھے ۔ ان کا بیٹا عمران قادر ملک سے باہر ہے۔ بیٹے کی ملک واپسی کے بعد انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

Image result for abdul qadir

Image result for abdul qadir

Image result for abdul qadir

متعلقہ خبریں