آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع، اصل امتحان افغانستان

Qamar Javed Bajwa COAS
August 25, 2019 3:29 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایک بڑی وجہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال ہے ۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرم جوشی دیکھی جارہی ہے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایک بڑی وجہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال ہے ۔ یہ دونوں معاملات افغانستان سے بھی جڑے ہوئے ہیں کیونکہ افغانستان میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت کے ادوار اب ختم ہونے کے قریب ہیں اور امن معاہدے کا قوی امکان ہے ۔ پاکستان کا اصل امتحان امن معاہدے کے طے پاجانے کے بعد شروع ہو گا۔امن معاہدے کے بعد کی صورتحال پر کابل میں نقطہ نظر یہ ہے کہ بات چیت کے ان ادوار میں افغان حکومت اور افغانستان کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا ہے کیونکہ طالبان قیادت نے مذاکرات کے اس مرحلے پر افغان حکومت کے مندوبین سے ملنے سے بھی انکار کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں