نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے ، شیخ رشید

Sheikh Rasheed Federal Minister for Railways
August 25, 2019 3:25 pm

مظفر آباد: جدت ویب ڈیسک:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے ۔ مظفر آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارتی قیادت کا سوچاسمجھا منصوبہ ہے ، بھارت کشمیری مسلمانوں کو یرغمال بنا کر وادی پر قبضہ کرناچاہتا ہے ، خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے ، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں آکر بھارت کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے ، پاکستان پر حملہ ہوا خطے کا نقشہ بدل جائے گا، بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے ، یہ لڑائی پاکستان اور بھارت کی نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی، قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے ، پاکستان کا میزائل نظام دفاع وطن کیلئے استعمال ہو گا۔

متعلقہ خبریں