حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے ، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Zardari PPP Chairman
August 25, 2019 2:51 pm

اسکردو:جدت ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔ اسکردو میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل جدوجہد کی تاریخ ہے ،ہم نے آہستہ آہستہ اپنے حقوق حاصل کیے ہیں، صدر زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا ہے ، پیپلزپارٹی فاشسٹ نہیں نظریاتی جماعت ہے ، مجھے افسوس ہے کسی نے پیپلزپارٹی کا منشور نہیں پڑھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے خود کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کر دیا،عمران خان اپنی کہی ایک بھی بات پر قائم نہیں رہے ، پی ٹی آئی حکومت بالکل ناکام اور نااہل ہے ، حکومت بھی اپوزیشن کا کردار کررہی ہے تاہم حکومت اپوزیشن کرے گی تو حکمرانی کون کرے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں