موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے کی فکرہے ، فردوس عاشق

Firdous Ashiq Awan
August 25, 2019 2:44 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں، موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے ۔ آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی۔ عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا موازنہ۔ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ ہے ۔ ان پر نہ تو کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آپ کے خاندان کی طرح قوم کا مال ہڑپ کرکے دولت جمع کرنے کا لالچ ہے ، مودی کے سیاہ اور یکطرفہ اقدام دنیا مسترد کرچکی ہے ۔ سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی آواز کی گونج بھارت کی شکست ہے ۔

متعلقہ خبریں