مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نےخود کشی کرلی

August 24, 2019 12:46 pm

جدت ویب ڈیسک ::مقبوضہ کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف کے ایک 33 سالہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے خود کشی کر لی ۔ ایم اروند نامی بھارتی فوجی افسر نے مبینہ طور پر اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
بھارتی حکام کے مطابق 40 ویں بٹالین کے ایم اروند جمعہ کی شام ضلع اسلام آباد میں اپنے گھر میںمردہ پائے گئے۔
اروند نے 2014 میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس میں براہ راست انٹری افسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔یاد رہے کہ بھارتی فوج خودکشیوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔جنوری 2007 کے بعد سے اب تک ہندوستانی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں خودکشی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 440 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے کیرن سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکار نے کیپٹن سمیت 9فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی تھی

متعلقہ خبریں