کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانے پر چدم برم بھی گرفتار

August 22, 2019 12:38 pm

نئی دہلی۔ جدت ویب ڈیسک ::مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملہ کیخلاف سب سے توانا آواز بلند کرنیوالے اپوزیشن جماعت کانگریس کے اہم رہنما و سابق بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ پی چدم برم کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ بھارتی ایجنسیوں نے انکے گرد گھیرا تنگ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیرکے معاملہ پر تنقید کے بعد ملکی ایجنسیوں نے سابق وزیر پی چدم برم کے گرد گھیرا تنگ کردیا، مختلف مقدمات کی تفتیش کیلئے سی بی آئی نے پی چدم برم کے گھر چھاپہ مارا ،پورے گھر کی مکمل تلاشی لی اور ان کو گرفتار کرلیا۔سی بی آئی کی ٹیم میں شامل اہلکاروں نے چدم برم اور انکے صاحبزادے سے پوچھ گچھ بھی کی،سی بی آئی بی نے چدم برم کیخلاف تفتیش کا آغاز انکی راجیہ سبھا میں کی گئی تقریر کے بعد کیا جس میں چدم برم نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آنیوالی نسلیں اس غلطی کو محسوس کرینگی جو آج پارلیمان میں کی گئی ہے ۔
بھارتی ایجنسیوں کے ناروا سلوک کے شکار سابق وزیر داخلہ اور اپوزیشن کے اہم رہنما چدم برم نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی ، تاہم حیران کن طور پر عدالت نے استدعا مسترد کردی۔

Image result for chidambaram arrested

Image result for chidambaram

متعلقہ خبریں