پاکستان متحد ہوکر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi
August 14, 2019 5:40 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان متحد ہوکر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کو ذمہ داری ادا کرنے کی یاد یانی کراتے ہیں،یوم آزادی قائد اعظم کے اتحاد اور یقین محکم کا پیغام یاد دلاتا ہے بدھ کے روز ٹوئیٹر پر جاری پیغام پر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوم آزادی قائد اعظم محمد علی جناح کے اتحاد اور یقین محکم کا پیغام یاد دلاتا ہے پاکستان متحد ہوکر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر سلامتی کونسل کو ذمہ داری ادا کرنے کی یاد یانی کراتے ہیں موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرنے کیلئے صدر سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ دیا ہے

متعلقہ خبریں