کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

August 14, 2019 1:11 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
گارڈز کے ہمراہ مہمان خصوصی کموڈور عرفان تاج نے مزار قائد پر سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اراکین کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کشمیر سے اظہار یکجہتی کا بھی دن ہے۔ ایک ترمیم سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انڈیا کشمیر کے نہتے عوام کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ہم سب متحد ہو کر انڈیا کا اصل چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Image result for pak navy guard at mazar quaid

 کراچی  یوم آزادی  مناسبت  مزار قائد  گارڈز  تبدیلی  پروقار تقریب

متعلقہ خبریں