مغرور بھارت کو خطے کے امن اور استحکام کی پروا نہیں، پاکستان

Pakistan India Kashmir
August 13, 2019 4:44 pm

واشنگٹن: جدت ویب ڈیسک :امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مغرور بھارت کو خطے کے امن اور استحکام کی پروا نہیں۔ امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسد مجید خان نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے ، سلامتی کونسل کی قرارداد میں کشمیر میں رائے شماری کا کہا گیا، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے ، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے ، ایک کروڑ 20لاکھ کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ کاٹ دیا، عوام کی اشیائے ضروریہ تک رسائی نہیں، سیکڑوں رہنما گرفتار کرلیے گئے ۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں بحران پیدا کررہا ہے ، بھارت نے یک طرفہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی بڑھائی، بھارت کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے اور بھیانک جرائم سے توجہ ہٹانے میں ناکام رہا، بھارت اس بار سرحد پار دہشت گردی کے جھوٹے الزامات سے جان نہیں چھڑاسکے گا، وہ کشمیر میں جبر کی بھیانک حقیقت سے بھی توجہ نہیں ہٹاسکے گا۔ کئی عالمی کنونشن بھارت کو آبادی کا تناسب نہ بدلنے کا پابند کرتے ہیں، بھارت میں برسر اقتدار جماعت بی جے پی مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں کی حیثیت ختم کرنا چاہتی ہے ۔

متعلقہ خبریں