ملیر ندی اوور فلو ہونے سے پانی کورنگی کازوے پر آگیا، ٹریفک جام

August 1, 2019 1:05 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں ملیر ندی اوور فلو ہونے سے آج دوسرے دن بھی پانی کورنگی کازوے پر آگیا ہے جس کے باعث قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ جانے والے سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ جام صادق فلائی اوور پر بدترین ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں ۔بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت کے باعث رحمت زحمت بن گئی ، کراچی میں 2 دن کی بارش کے بعد دوسرے دن بھی ملیر ندی کا پانی اوور فلو ہونے سے پانی کورنگی کازوے پر آگیا۔ملیر ندی کا پانی آنے کے باعث قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی اور ٹریفک کو جام صادق فلائی اوور کی جانب موڑ دیا گیا ۔

Image result for malir nadi expressway rain water full

ملیر ندی اوور فلو ٹریفک جام کراچی ‏ ‏92 نیوز قیوم آباد ‏ کورنگی کراسنگ ‏ کورنگی کازوے

متعلقہ خبریں