نیب کا گرفتاری کے لیے سابق مشیر خزانہ کے گھر پر چھاپہ، مفتاح اسماعیل گھر سے فرار

July 18, 2019 7:06 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::نیب کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپا مارا، مگر سابق وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیم واپس چلی گئی۔ ان کے ملازم نے کہا تھا کہ وہ گھر میں موجود نہیں۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا موبائل بھی 3 بجے سے بند تھا.تفصیلات کے مطابق گھر آج سہ پہر نیب ٹیم مفتاح اسماعیل کے گھر پہنچی۔ کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد نیب کی ٹیم گھر میں داخل ہوگئی۔ ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں.نیب کی ٹیم سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ایل این جی کیس میں گرفتار کرنے آئی تھی۔ ان کی وارنٹ گرفتاری پر چیئرمین نیب نے دستخط کیے تھے۔

متعلقہ خبریں