کراچی والوں کےلئے اچھی خبر ۔دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا

July 11, 2019 5:13 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں دودھ کی قیمتیں 17 جولائی تک 94روپے فی لیٹر برقرار رہیں گی، کمشنرکراچی ڈیری فارمر،ہول سیلرز اور ریٹیلرزکے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھے، فیصلہ ہواکہ فی الحال قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، ڈیر فارمرایسوسی ایشن کے صدر بولےمعاشی مشکلات کا شکار ہیں،کمشنرکراچی نے کہاکہ تحفظات دور کریں گے۔
ڈیری فارمرز،ہولسیلرزاور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ، کمشنر کراچی نے کچھ اپنی کہی اور کچھ ان کی سنی ، کہاکہ فی الحال دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کرسکتے، یہ بھی کہاکہ کسی نے قیمت بڑھائی تو کارروائی کریں گے۔دودھ فروشوں نے تحفظات بیان کئے ،کہاکہ اس قیمت پر دودھ فروخت کرناممکن نہیں ،شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
کمشنر کراچی 17جولائی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دوبارہ بیٹھیں گے اور پھردودھ کی قیمتی میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کیاجائےگا۔، 17جولائی تک دودھ 94روپے لٹر ہی فروخت ہوگا ، کمشنرکراچی افتخارشلوانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

متعلقہ خبریں