صادق آباد اکبر ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ،11افراد جاں بحق, مزید ہلاکتوں کا خدشہ

July 11, 2019 11:07 am

جدت ویب ڈیسک :: صادق آباد کے قریب المناک ٹرین حادثے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے,مزید ہلاکتوں کا خدشہ…… ۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کو فوری امدادی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی ۔ اکبر ایکسپریس صادق آباد کے قریب ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، حادثے میں انجن سمیت تین بوگیاں مکمل تباہ ہو گئیں جب کہ 7 کو نقصان ہوا ۔ کئی لاشیں تاحال بوگیوں میں پھنسی ہوئی ہیں ۔پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائی میں شریک ہیں ، رحیم یار خان اور صادق آباد کے اسپتالوں مین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جب کہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔
حادثے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر ریلوے شیخ رشید و دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں