حسن ابدال کے قریب موٹروے پر بس الٹ گئی ، 3خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

July 11, 2019 11:00 am

جدت ویب ڈیسک :: حسن ابدال کے قریب موٹر وے پر پھسلن کے باعث بس الٹ گئی ، حادثے میں تین خواتین سمیت 10افراد جاں بحق جب کہ 34 زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو واہ جنرل اسپتال اور ٹیکسلا اسپتال منتقل کر دیا جب کہ دونوں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔
بد قسمت بس سوات سے لاہور آرہی تھی کہ حسن ابدال کے قریب پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور الٹ گئی ۔

متعلقہ خبریں