جج کی مبینہ ویڈیو کے بعد مریم نواز کی عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی تیاری

July 10, 2019 4:30 pm

جدت۔ ویب ڈیسک ::جج کی مبینہ ویڈیو کے بعد مریم نواز کی عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی تیاری شروع کر دی ،عدالت میں بھرپورعوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے پر پرغور سمتی قریبی ساتھیوں سے بھی مشاورت شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کےاندر ایک بڑا گروپ مزاحمتی سیاست کا مخالف ہے تو وہیں بلاول بھٹو سمیت کئی پی پی رہنما بھی اس حق میں نہیں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی اپیل پرمریم نواز کے عدالت میں پیش ہونے کی صورت میں بھرپورعوامی طاقت کےساتھ جانے پر غور کیا جارہاہے ، اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کی جانب سے اداروں کو دھمکیاں دینے کے بعد عدالت میں بھرپورطریقے سے جانے کے لیے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے کے بعد مریم نواز نے عدلیہ پر ایک اور بڑے حملے کی پلاننگ کرلی ہے ۔ مریم نواز کےقریبی حلقے ایک مرتبہ پھر جج کی مبینہ ویڈیو کے کچھ حصوں کو چلا کر عدلیہ کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے مشورے دینے لگے۔

 

متعلقہ خبریں