جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئن شپ 15 جولائی سے شروع ہوگی

July 9, 2019 11:08 am

کراچی ( جدت ویب ڈیسک ) دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ15 سے 21 جولائی2019 تک ڈیفنس کے کریک کلب کراچی میں منعقد کی جائیگی ۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر کے ٹاپ ٹینس پلیئرز شرکت کرینگے ، چیمپئن شپ کی انعامی رقم چھ لاکھ رکھی گئی ہے ، نیشنل ایونٹ میں مرد کھلاڑیوں کی 9 مختلف کیٹیگریز، خواتین اور ایک خصوصی افرادکی ایک کیٹگری میں مقابلے ہونگے ۔
اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں 150سے 200 کھلاڑیوں کی انٹریز متوقع ہوسکتی ہیں، مزمل مرتضیٰ مردوں کے سنگل میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

جوائنٹ چیفس آف سٹاف ‏ ٹینس چیمپئن شپ ‏ کراچی ‏ ویب ڈیسک ‏

متعلقہ خبریں