آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی، خرم شیر زمان

Khurram Sher Zaman
July 7, 2019 2:57 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ آج کل وزیر اعلی سندھ نے ایک نئی دکان کھولی ہوئی ہے ، اس دکان کا نام آل پارٹی کانفرنس ہے ، اور اب وزیراعلیٰ سندھ کو مسائل کے حل کے لئے سابق میئرکی مشاورت کی ضرورت پڑگئی لیکن پیپلز پارٹی نے کرپشن کرنی ہی ہے ، 11 سالوں میں کھربوں کی بے ضابطگیاں ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول نے اپنی پہنچان تبدیل کردی ہے ، مریم صفدر اپنے آپ کو مریم نواز کہلواتی ہیں اور بلاول زرداری اپنے آپ کو بلاول بھٹو کہلواتے ہیں جب کہ وزیراعظم 11 جولائی کو کراچی آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں