ہم نے قانون متحرک کیا، جس نے غلط کیا اسے سزا ضرور ملے گی ، فردوس عاشق اعوان

June 25, 2019 6:03 pm

جدت ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے قانون کو متحرک کردیا ، جس نے جو غلط کیا اسے سزا ضرور ملے گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اپنی پروڈکشن لانا چاہتے ہیں مگر انکا درد سب کا درد نہیں ،مشکل حالات میں اچھا بجٹ پیش کیا گیا ،، پی ٹی آئی نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح رکھا ہے ، وزیراعظم ملک میں یکساں نصاب اور تعلیم چاہتے ہیں۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک ان کے سینے میں ہی دم توڑ جائےگی، مولانا اقتدا رسے باہر ہوکر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، سیاسی نومولودوں کا بیانیہ انکی اپنی جماعتیں مسترد کرچکیں۔

متعلقہ خبریں