پاکستان نے نفرت انگیز بیانات کے پھیلاؤ کیخلاف لائحہ عمل پیش کردیا

June 25, 2019 5:32 pm

جدت ویب ڈیسک ::اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 6 نکاتی لائحہ عمل پاکستان مشن کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں پیش کیا۔
تقریب ترکی اور ویٹیکن کی معاونت سے منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی کے انڈر سیکرٹری جنرل اور نسل کش جرائم کے تدارک پرنمائندہ خصوصی نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل نسل پرستی اور مذہب کی بنیاد پر مبنی نفرت انگیز بیانات بلخصوص اسلام دشمن تعصب کم کرنے میں مدد دے گا ۔ اسلام دشمن تعصب عصر حاضر میں نفرت انگیز بیانیے کی سب سے بڑی مثال ہے ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھی کئی بار اسلام دشمن تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں