اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنیکافیصلہ

June 25, 2019 11:46 am

جدت ویب ڈیسک ::اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
احتساب عدالت نے تمام ملزموں کو دو جولائی کو طلب کر لیا،ملزموں کو ریفرنس کی نقول تقسیم کردی گئیں۔
ملزمان میں یوسف رضا گیلانی، سلیم بیگ، انعام اکبر اور فاروق اعوان سمیت سات ملزمان نامزد ہیں ،ملزمان پر اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں