سلیکٹڈ کہنا صرف وزیراعظم کی نہیں پورے ایوان کی توہین ہیں، فردوس عاشق اعوان

June 24, 2019 5:33 pm

جدت ویب ڈیسک ::معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا سلیکٹڈکہنا صرف وزیراعظم کی نہیں پورےایوان کی توہین ہیں ، قطر نے پاکستان میں 3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے، بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کابراہ راست سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ کی صورت میں 3ارب ڈالر دینے پر شکر گزار ہیں ، یہ پاکستان کی قطر کیساتھ نئی شراکت داری اور دوطرفہ تعلقات کا نیا باب ہے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی جس میں پاکستان نے قیمتی جانوں کیساتھ معاشی شعبے میں بھی بے مثال قربانی دی ، وزیراعظم عمران خان دنیا کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کر رہے ہیںانہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وزیراعظم پاکستان کی عالمی تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،امیر قطر کی طرف سے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد ہے،وزیراعظم پاکستان میں بد عنوانی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں