کراچی میں چلچلاتی دھوپ، گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا

June 24, 2019 5:19 pm

جدت ویب ڈیسک ) ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مگر کراچی میں گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی ۔
کراچی میں کبھی چلچلاتی دھوپ، تو کبھی موسم ابر آلود رہتا ہے لیکن گزشتہ ماہ سے گرمی کا راج ٹوٹ نہیں سکا ، موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی کیلئے اچھی خبر دے دی اور زیادہ نہیں، صرف 2 دن کے انتظارکا کہہ دیا ، ان کا کہنا ہے کہ 26 جون سے موسم کے تیور بدل جائیں گے اور درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے ۔
مُلک بھر میں مون سون بارشوں نے رنگ جمانا شروع کردیا ، لیکن کراچی والوں کو رواں سال تاخیر سے جولائی کے دوسرے ہفتے تک انتظار کرنا ہوگا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 دن ہوا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں