لیاری میں پانی کی عدم فراہمی, اہل علاقہ سڑکوں پر آگئے, گرمی سے خاتون سمیت دو افراد بےہوش

June 24, 2019 2:52 pm

جدت ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے لیاری میں پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کا صبر جواب دے گیا ، ماڑی پور روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا ، ماڑی پور روڈ پر احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی ، ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جب کہ احتجاج کے دوران گرمی کے باعث خاتون سمیت دو افراد بےہوش بھی ہوئے ۔
کراچی کے علاقہ لیاری میں پانی کی قلت پر مکینوں کا صبر جواب دے گیا اور وہ سڑکوں پر آگئے ، احتجاج میں بچوں اور خواتین نے خالی بوتلیں اور گیلن اٹھاکر شرکت کی اور دھرنا دیا ۔ احتجاج کے باعث ماڑی پور سے ٹاور تک سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی اور کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ موٹرسائیکل سوار پریشان ہوئے تو فٹ پاتھ کے اوپر سے جانے کی کوششیں کرتے رہے ، گرمی کی شدت سے ایک مرد اور خاتون بے ہوش ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مظاہرین نے پانی کی عدم فراہمی کا الزام پیپلزپارٹی پر لگادیا اور کہا کہ کئی ماہ سے پانی نہیں دیا جارہا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا یقین دہانیوں کی بجائے پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ خبریں