عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے، نور الحق قادری

Noor Ul Haq Qasmi Minister Of Religious Affair
June 23, 2019 3:26 pm

کوئٹہ جدت ویب ڈیسک :وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں، مولانا فضل الرحمان اپنا شوق پورا کرلیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ مدارس کی رجسٹریشن اچھا اقدام ہے۔ عمران خان کا یو ٹرن جھوٹ نہیں سیاسی بصیرت ہے۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسلام ہمیں انسانیت کی فلاح کا حکم دیتاہے،خدا کا حکم ہے کہ غریبوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

متعلقہ خبریں