امیرقطر کا وزیراعظم عمران خان کیلئے قطری فٹبال ٹیم کی شرٹ کا تحفہ

Pm Imran Khan and Qatar Prince Gift
June 23, 2019 3:22 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے وزیراعظم عمران خان کو قطری فٹبال ٹیم کی شرٹ کا تحفہ دیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی دو روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں جہاں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران انہوں نے وزیراعظم کو شرٹ کا تحفہ دیا۔ امیر قطر نے وزیراعظم عمران خان کو قطری فٹبال ٹیم کی شرٹ تحفے میں دی جس کی پچھلی طرف عمران خان کا نام لکھا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قطری مہمان کو اپنے آٹوگراف والا کرکٹ بیٹ تحفے میں دیا۔ یاد رہے کہ امیر قطر کے دورے میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں