کراچی میں آج بھی موسم گرم۔۔۔۔۔شہریوں کو ابر رحمت کا انتظار

June 22, 2019 2:22 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کےبعد سورج کی حکمرانی ختم نہیں ہو ئی، سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہریوں کو گرمی کااحساس ہوگا۔
کراچی میں سورج کی بے رحمی ، موسم کی انگڑائی اور بادل برسنے کے بعد موسم سہانا ہوگیا ۔ موسم بدلتے ہی سورج کی حکمرانی کا بھی خاتمہ ہوا اور لبوں پر ابر کرم برسنے کی دعائیں بھی پوری ہوئیں ، برکھا رت نے کراچی والوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں ۔گرمی سے کچھ چھٹکارا نصیب ہوا تو شہریوں نے ویک اینڈ کا آغاز سمندر کنارے پہنچ کر موج مستیوں سے کیا، شور مچاتی لہروں سے چھیڑ چھاڑ کی اور ساحل پر حسین موسم انجوائے کیا ۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج بھی کراچی میں گرمی ہے ۔۔ اور سمندری ہوائیںچلتی رہیں گی جبکہ بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔

Image result for karachi weather

Image result for karachi weather

متعلقہ خبریں