حیدر آباد میں پٹھان کوٹ کے قریب مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

June 20, 2019 6:07 pm

جدت ویب ڈیسک ::حیدر آباد میں پٹھان کوٹ کے قریب مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں تصادم ہو گیا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر آگئی تھیں۔ مسافر ٹرین آگے موجود تھی، مال گاڑی پیچھے سے آکر ٹکرا گئی۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حیدر آباد ٹرین حادثے کے باعث کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی روک دی گئی ۔ ملت ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کی روانگی روک دی گئی ۔ کراچی ایکسپریس کو 4:30 اور ملت ایکسپریس کو 5 بجے روانہ ہونا تھا۔وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور وزارت میں ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ چھے ماہ کے دوران 44 بڑے واقعات ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دسمبر سے جون 2019 تک ٹرینوں کے پٹریوں سے اترنے کے کل 44 بڑے واقعات ہوئے۔ مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مہینے میں 4، جنوری کے مہینے میں 5، فروری میں 6، مارچ میں 10، اپریل میں 6، مئی میں 5 اور جون میں 8 ڈی ریلمنٹ کے واقعات وقوع پذیر ہوئے جن میں 17 مسافر ٹرینیں اور 27 مال گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔
انجن فیل ہونے، سیلون، پاور وینز اور بوگیوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ میں شامل نہ کیے جا سکے۔ ڈی ریلمنٹ کے واقعات کے باعث مین لائن اور برانچ لائن پر ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ بڑھتے ہوئے ڈی ریلمنٹ کے واقعات نے ریلوے میں بہتری کے کلی کھول دی۔

متعلقہ خبریں