موٹرسائیکل پر کرتب کرتا نوجوان گر کر جاں بحق

June 19, 2019 2:46 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے کئی نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی موٹرسائیکل پر کرتب کرتا نوجوان گر کر جاں بحق ہو گیا۔
کراچی کی سڑکوں پر نوجوان آپس میں نہیں موت کے ساتھ ریس لگاتے ہیں ، اپنی زندگی خطرے میں ڈالتےہیں اوردوسروں کی بھی ، موٹرسائیکل پرکرتب دیکھانےوالے کئی نوجوان جان سے چلے گئے۔
گذشتہ روز بھی عائشہ منزل کے قریب نوجوان موٹرسائیکل پر کرتب کرتا فٹ پاتھ سے ٹکرانے پر گرگیا اور جان کی بازی ہار گیا۔
شہری کہتےہیں پولیس ریس لگانے والے نوجوانوں کےخلاف موثر کارروائی کرنا چاہے ، والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کوسمجھائیں۔
ٹریفک پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس ٹریفک حادثات میں تین سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئےہیں ، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد موٹرسائیکل سواروں کی تھی۔
پولیس نے ایک بار پھرون ویلنگ اور بغیرہیلمنٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف مہم شروع کردی ہےپولیس کابھی یہی کہناہےکہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اورانہیں زندگی کے اہمیت کے بارے میں سمجھائیں تو حادثات میں کمی آسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں