تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ، فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan
June 16, 2019 3:15 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ورلڈ کپ میں کامیابی کی دعاگو ہیں کیونکہ ٹیم کی محنت قومی پرچم کو سربلند کرے گی ۔ جذبہ پیشہ وارانہ لگن اور ٹیم ورک سے انشائ اﷲ پاکستانی کرکٹ ٹیم سرخرو ہو گی ایک اور ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ جینا مرنا ہے تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔

متعلقہ خبریں