مریم نواز کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا پہنچ گئے

Maryam Nawaz and Bilawal Bhutto
June 16, 2019 3:01 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا پہنچ گئے ۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا پہنچے ، ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے علاوہ پیپلز پارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت بھی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق اور محمد زبیر موجود ہیں۔ملاقات میں آصف زرداری، فریال تالپور اور حمزہ شہباز کی گرفتاری سمیت دیگر سیاسی امور اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی جب کہ اس دوران بجٹ کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئیں گے ۔

متعلقہ خبریں