نیب نے فریال تالپورکوگرفتارکرلیا, نیب کی5رکنی ٹیم فریال تالپورکےگھر میں رہے گی۔نیب زرائع

June 14, 2019 7:04 pm

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک ::: جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کرلیا ہے، انکی رہائش گاہ کو سب جیل قراردے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کو نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے، جلد ان کا میڈیکل کروایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فریال تالپور کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے ، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد آئندہ روز انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر ان کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چیئر مین نیب کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت زرداری ہاؤس کے سامنے واقع فریال تالپور کی رہائش گاہ سب جیل قرار دیا گیا ہے اور یہیں ان کا میڈیکل کرکے کل انہیں احتساب عدالت لے جایا جائے گا۔نیب کی5رکنی فریال تالپورکےگھرمیں موجود ہیں۔ ٹیم میں شیخ شعیب،مجتبیٰ خان،ارفع خان،علی ابڑو اور ایک خاتون رکن افشاں بشارت شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ افشاں بشارت فریال تالپور کے ساتھ ہی رہیں گی۔۔۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آج وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے نیب راولپنڈی کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں