سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

Faryal Talpur Arrested by Nab
June 14, 2019 5:16 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیزہ فریال تالپور کو اسلام آباد ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔ جدت نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو راولپنڈی نیب نے حراست میں لے لیا ہے ، فریال تالپور کو ایف ایٹ میں آصف زرداری کے گھر کے سامنے والے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے ‘ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا ہے اور انہیں اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا، جب کہ فریال تالپور کو کل صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور ڈرنے والی نہیں بلکہ ایک بہادرخاتون ہیں، وہ بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔

متعلقہ خبریں