این آر او نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، وزیراعظم

Imran Khan Prime Minister of Pakistan Islamabad
June 12, 2019 12:28 am

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا‘بجٹ کے بعد سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ وہ بجٹ ہے جو نئے پاکستان کے نظریے کی عکاسی کرے گا، نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں پر عظیم ملک بننے جارہا ہے، مدینہ کی ریاست کے جو اصول ہیں وہ مغربی دنیا میں ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہ یہ اصول ہمارے ہاں نہیں، یہ اصول یہ ہیں کہ حکمراں جواب دہ ہوں۔‘وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کمزوروں اور اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری دیتی تھی، مدینہ وہ ریاست تھی جسے نبی کریم نے قائم کیا، نبی کریم کا آخری خطبہ اقوام متحدہ کا چارٹر ہے، جب سے ہمیں اقتدار ملا مخالفین کہتے ہیں کہاں ہیں مدینہ کی ریاست، ریاست مدینہ پہلے ہی دن نہیں بن گئی تھی، بدر، احد اور خندق کی جنگیں ہوئیں، ریاست مدینہ بننے میں وقت لگا اور دنیا میں انقلاب آگیا اس طرح ہمیں بھی وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ کام کیا ہے جو کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا، جنہوں ںے ڈںڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور بریف کیسوں سے خریدا لیکن آج عدلیہ اور نیب آزاد ہیں، نیب کو ہم نہیں بنایا اور نہ ہی چیئرمین ہمارا لگایا ہوا ہے، یہ ہے وہ تبدیلی جو قوم کو آہستہ آہستہ نظر آرہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت جب چلتی ہے جب دو مختلف نظریوں کے حامل لوگ ایوان میں بیٹھے ہوں اور بحث ہو لیکن اپوزیشن نے مجھے پہلے دن سے ہی تقریر نہیں کرنے دی، میں نے ان کا کیا بگاڑا؟ زرداری پر جو کیسز ہیں وہ 2016ئ کے کیسز ہیں، نواز شریف پر پاناما کے کیسز اور شہباز شریف کے کیسز ہم نے نہیں کیے اس وقت تو ہم اقتدار میں بھی نہیں تھے؟ ا?خر میری غلطی کیا ہے؟ دراصل میری غلطی یہ ہے کہ میں ان کی بلیک میلنگ اور دباو¿ میں آکر انہیں این آر او دے دو جو میں نہیں دے رہا۔دریں اثنا خطاب سے قبل قرآن شریف کی تلاوت ہوئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں