سکھیکی میں مسافر بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

June 11, 2019 11:55 am

سکھیکی:جدت ویب ڈیسک :: صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی میں بس رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سکھیکی میں موٹروے ایم ٹوسروس ایریا کے قریب مسافربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوع پرپہنچے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں