وزیر اعظم کا مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم

May 15, 2019 7:41 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک :: وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیز کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم بھی جاری کیا ہے.
اس اجلاس میں ای کامرس ایسوسی ایشن کاوفد بھی شریک ہوا، وفد نے یقین دہانی کروائی کہ زائد ریٹ پر کرنسی بیچنے والی کمپنیز کا ساتھ نہیں دیں گے.

متعلقہ خبریں