کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار

May 11, 2019 3:36 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک :: شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس نے حکمتِ عملی تیار کر لی۔ملیر سکھن سے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار۔۔۔۔  تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان وارداتوں کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔
کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ چوری کی گئیں موٹر سائیکلیں کھول کر ان کے اسپیئر پارٹس فروخت کر دیے جاتے ہیں، چوری کے اسپیئر پارٹس خریدنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔اے آئی جی امیر شیخ کا کہنا ہے کہ بیش تر موٹرسائیکلیں شہر کے اندر ہی فروخت کر دی جاتی ہیں، تاہم چوری اور چھینی گئیں موٹر سائیکلیں دوسرے شہر بھی بھیجی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں