پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

May 10, 2019 4:24 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک ::حکومت نے انسداد پولیو مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے درجنوں اکاؤنٹس بند کردیئے۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزیراعظم کے انسداد پولیو مہم کے معاون خصوصی بابر بن عطا کو تحریر کیے گئے مراسلے میں سوشل میڈیا کاؤنٹس بند کیے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق مجموعی طور پر 174 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں، جن میں سے فیس بک کے 130، ٹوئٹر کے 14 اور یوٹیوب کے 30 اکاؤنٹس شامل ہیں۔………

متعلقہ خبریں