کراچی والوں کیلئے بڑی خوش خبری آگئی ۔سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے ایک ماہ میں چلانے کا حکم دے دیا۔

May 9, 2019 5:00 pm

جدت ویب ڈیسک ::سپریم کورٹ نے یہ حکم آج کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیاہے ۔ عدالت نے سیکرٹری ریلوے کو حکم دیا کہ ریلوے اراضی سے ہر حال میں دو ہفتے میں تجاوزات ختم کر ائیں۔
سڑکوں اور شاہراہوں پر پولیس رینجرز اور ٹریفک چوکیوں اور دفاتر قائم کرنے کے معاملے پر عدالت نے میونسپل کمشنر کی شکایت پر بھی ایکشن لیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت میں آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ دونوں افسران دفاتر چوکیوں اور بیریئرز سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے راشد منہاس روڈ پر متصل 80 ایکڑ زمین پر قبضہ کے معاملے کا نوٹس لیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر اداروں کو فوری تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے چیف سیکریٹری کو میئر کراچی اور دیگر حکام کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے کا حکم بھی دیا۔
جسٹس گلزاراحمد نے سیکرٹری ریلوے سے مکالمے میں کہا آپ کو معلوم نہیں ہمارا کیا حکم تھا ؟ابھی تک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ؟

متعلقہ خبریں