گلستان جوہر میں ڈپارٹمنٹل اسٹور بن ہاشم میں لگی آگ پر قابو پالیا، کروڑوں روپے کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں

May 8, 2019 10:44 am

کراچی : جدت ویب ڈیسک ::گلستان جوہر میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی خوفناک آگ پر آٹھارہ گھنٹے بعد قابو پالیا، کروڑوں روپے کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی ہولناک آگ کئی گھنٹے قبل بھڑکی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 12 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل کی مدد سے رسیکیو آپریشن کیا گیا تھا، اسٹور میں کیمیکلز موجود ہونے رسیکیو آپریشن میں وقت لگا۔ چیف فائر افسر کا کہنا تھا کہ اسٹور انتظامیہ کی جانب سے اندر موجود سامان نہیں نکالا گیا ہے جس کے باعث آگ کے دوبارہ بھڑکنے کا خدشہ ہے۔
چیف فائر افسر کا کہنا تھا کہ نجی اسٹور میں ہونے والے آتشزدگی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق بیسمنٹ کو پارکنگ کے لیے الاٹ کیا گیا تھا لیکن اسٹور انتظامیہ نے بیسمنٹ کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کی پانچوں منزلوں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی پر قابو پانے کےلیے واٹر بورڈ کی جانب سے پانی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی گئی جبکہ پاک بحریہ نے بھی آگ پر قابو پانے میں تعاون کیا

Image result for karachi bin hashim store fire

Image result for karachi bin hashim store fire

Image result for karachi bin hashim store fire

متعلقہ خبریں