حیدر آباد ، گرمی بڑھتے ہی شہریوں نے احتیاطی تدابیر اپنا لیں ‏

April 24, 2019 1:17 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :: سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، ایسے میں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں ۔حیدر آباد میں شدیدگرمی نے شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیارکرنے پرمجبور کردیا، شہریوں نے دھوپ سے بچنے کیلیے ٹوپیاں خریدنا شروع کر دی ہیں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کیپس پہننے سے نہ صرف وہ شدید گرمی سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ دھول مٹی سے بھی حفاظت ہوجاتی ہے۔گرمی کے موسم میں کیپس کا استعمال زیادہ ہوجانے کے باعث اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب سیاہ چشموں ، چہرہ اور گردن ڈھانپنے والے رومال ، کپڑے کے دستانوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں